روزنامہ حریت:”ایردوان: ہم ، ہمارے ماضی پر فخر کرنے والے نوجوانوں کو اس ملک کے مستقبل کی ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں”
صدر رجب طیب ایردوان نے کل نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم اپنا مستقبل ایسے نوجوانوں کے سپرد کرنا چاہتے ہیں جنہیں اپنی تاریخ اور ماضی پر فخر ہو، نہ کہ جو اپنی ریاست کو نفرت، غصہ اور نفرت کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو ۔
روزنامہ خبر ترک :”وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا یونان کو انتباہ”
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یونان کے حالیہ ایام میں ترکیہ کے بارے میں موقف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان کو ابھی بھی خارش ہو رہی ہے، جب آپ کسی دوسروں کی چالوں کے مہرے بنو گے تو تمہیں اس چیز کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ یہ ہمارا یونان کے لیے ایک انتباہ ہے۔
روزنامہ صباح:”وزیر آقار کا پنجہ ۔کلید آپریشن کے بارے میں بیان "
وزیر دفاع خلوصی آقار کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں جاری پنجہ۔ کلید عسکری آپریشن میں ابتک 371 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔
روزنامہ ینی شفق :” دفاعی صنعت کی برآمدات ریکارڈ سطح کی جانب گامزن”
دفاعی و ہوابازی شعبہ سال 2022 میں ریکارڈ سطح کی برآمدات کی جانب اشارہ دے رہا ہے، سال کے پہلے 9 ماہ میں اس شعبے کی مجموعی برآمدات گزشتہ برس کےمقابلے میں 42٫2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 2 ارب 636 ملین ڈالرتک رہی ہیں۔
روزنامہ سٹار:”ماہ ِ جولائی کے بیروزگاری اعداد و شمار کا اعلان”
ترکیہ میں بے روزگاری کی شرح ماہ جولائی میں ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0٫3 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10٫1 فیصد تک رہی ہے۔
