English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا کیا، وزیر خزانہ

القمر

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا، جس سے پاکستان کو نکال لیا ہے، اب ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا، وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔

منبع: جیو نیوز

The post عمران خان نے ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا کیا، وزیر خزانہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے