English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک خفیہ ایجنسی کا شمالی عراق میں آپریشن،2 اہم دہشتگردوں کو ترکیہ لایا گیا

القمر

 ترک خفیہ ایجنسی کے شمالی عراق میں ایک آپریشن کے دوران خطیب گونے عرف شاہان اور شامی نژاد احمد سلیمان عرف تیکوشن  نامی دہشت گردوں کو ترکیہ لایا گیا ہے ۔

حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترک خفیہ ایجنسی نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ایک اہم ٹھکانے مخمور کیمپ پر آپریشن کیا ۔

اس  آپریشن کے سلسلے میں پی کےکے کے دو اہم دہشتگرد ترکیہ لائے گئے۔

 پی کےکے کا دہشتگرد خطیب گونے ستمبر 2019 میں غیر قانونی طریقے سے ایران اور پھر وہاں سے عراق جا کر تربیت حاصل کرتا رہا تھا بعد میں  اسے شمالی عراق کے مخمور کیمپ بھیجا گیا جہاں اس نے اسلحہ چلانے کی تربیت فراہم کی تھی ۔

 احمد سلیمان نامی دہشتگرد سال 2015  کے دوران تنظیم میں شامل ہوا تھا جو کہ سال 2017 میں شام سے عراق گیا اور وہاں اس نے  تربیت حاصل کرنے کے بعد آواشین-باسیان کے علاقے میں تخریب کاریوں میں حصہ لیا بعد ازاں وہ2018 میں مخمور کیمپ چلا گیا ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے