English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکیوں کی اکثریت بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالف

القمر

واشنگٹن:ایک سروے میں امریکیوں کی اکثریت بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالف نکلی اور کسی نئے صدر کو دیکھنے کے خواہاں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں آئندہ صدارتی امیدواروں کے حوالے سے سروے کیا گیا ، جس میں امریکیوں کی اکثریت نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالفت کردی۔

حالیہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سڑسٹھ فیصد افراد بائیڈن کی بڑھتی عمر اور خراب کارکردگی کے باعث ان کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے خلاف ہیں۔امریکیوں نے ٹرمپ کو سروے رپورٹ میں قوم کو تقسیم کرنے والا قرار دیا۔

امریکیوں نے سروے رپورٹ میں آئندہ صدارتی الیکشن میں کسی نئے امیدوار کو سامنے لانے کی رائے دی ہے۔ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے سروے رپورٹ  سے اتفاق کیا۔

ڈیموکریٹ رہنما آصف قدیر نے کہا آئندہ الیکشن میں عوام کسی نئے صدر کو دیکھنے کے خواہاں ہے۔

The post امریکیوں کی اکثریت بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے