اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ حکومت پہلے کورونا وباء سے نبرد آزما رہی پھر یوکرین جنگ کے اثرات بھگتنا شروع ہو گئی ، اب پیچھے صرف یہی رہ گیا ہے کہ ملک پر زومبی دھاوا بول دیں۔
پیدرو سانچز نے TVE چینل کے لئے انٹرویو میں یوکرین بحران اور بعد ازاں روس پر سخت پابندیوں کے نتیجے میں شروع ہونے والے انرجی بحران کا جائزہ لیا۔
سانچز نے کہا ہے کہ حکومت نے 2018 میں اقتدار سنبھالا اور تب سے اب تک کورونا وائرس وباء، لاپالما آتش فشانی دھماکوں، فیلومینا برفانی طوفان، مونکی پاکس، 24 فروری سے جاری یوکرین بحران اور اس کے بعد متعدد اقتصادی بحرانوں سے نبرد آزمائی کر رہی ہے اب پیچھے یہی رہ گیا ہے کہ ملک پر زومبی حملہ کر دیں۔
سروے رپورٹوں میں حکومت کی کم ہوتی مقبولیت سے متعلق سوال کے جواب میں سانچیز نے کہا ہے کہ ہم عوامی مایوسی اور غم و غصّے کو سمجھ رہے ہیں اور سروے رپورٹوں کا رُخ موڑنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
