English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی میں سیلاب سے 7 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

القمر

اطالوی  شہر  انکونا کے جوار میں واقع  رہائشی بستیوں کو متاثر کرنے والی سیلاب کی آفت  میں  7 افراد ہ موت کے منہ میں چلے گئے۔

اطالوی اے این ایس اے ایجنسی کی خبر کے مطابق ملک کے مشرق میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 7 افراد کی لاشیں  برآمد کی ہیں۔

باربرا قصبے میں سیلاب میں بہہ جانے والے ایک  بچے سمیت 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

سیلاب کے باعث سڑکیں اور گلیاں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ سے   بھری ہوئی ہیں ۔ عمر رسیدہ افراد کو  جو بعض مقامات پر مشکلات سے دو چار  تھے کو  فائر فائٹرز نے کشتیوں کے ذریعے  محفوظ مقامات کو پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے