English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس سے گیس فراہمی منصوبے پر کام کرنے کیلیے پاکستان اور ترکیہ اتفاق

القمر

وزیر اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی، جس میں روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اتفاق کیا گیا۔

ازبکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سمرقند میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں ملکوں کے سربراہان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امورِ کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم جنوب مشرقی ایشیا اور مجموعی طور پر ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان نہایت مثبت انداز میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس-سی-او) کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے