ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی ازبکستان میں شجر کاری کی تقریب میں شرکت

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان  میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے دیگر ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا ہے۔

صدر ایردوان  جو ازبکستان کے صدر، شوکت  مرزائیف  کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے سمرقند  میں موجود ہیں  اور وہ  کانگریس سینٹر پہنچ گئے ہیں  جہاں شنگھائی تعاون تنظیم  کا سربراہی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

صدر ایردوان نے  دیگر رہنماؤں کے ساتھ یہاں  شجر کاری کی  تقریب میں  بھی شرکت کی۔

صدر ایردوان  نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ شہر کے نئے تعمیر شدہ حصے کا دورہ کیا جسے "ابدی شہر”  کا نام دیا گیا ہے۔

صدر ایردوان  نے روسی صدر ولادیمیر پوتن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور دیگر رہنماؤں سے  ملاقات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں