ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن میں 13 ستمبر کو عمارت منہدم ہونے سے جان بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی

اطلاع  ملی ہے  کہ  اردن کے دارالحکومت عمان میں 13 ستمبر کو عمارت منہدم ہونے سے جان بحق  ہونے والے   افراد کی  تعداد 13  تک پہنچ گئی ہے۔

اردن کے  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیکیورٹی کے ترجمان امیر السیرتاوی نے بتایا کہ عمارت کے ملبے  سے لاشیں  نکالنے کا کام  جاری ہے۔

انہون نے کہا کہ امدادی کاروائیوں   کے دائرہ کار میں مزید 3 افراد کی لاشیں  برآمد ہوئی ہیں  جس کے نتیجے میں  اموات کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس کا اعلان پہلے 10 افراد کے طور پر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں