اطالوی شہر انکونا کے اطراف میں آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔
انکونا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آفت میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے اور 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعظم ماریو درگہی بھی کل شام سیلاب سے متاثرہ علاقے اوسترا گئے اور حکام سے معلومات حاصل کیں۔
دریں اثنا، انکونا پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے جان کے ضیاع کی وجہ سے غیر ارادی قتل اور لاپرواہی پر تفتیش شروع کردی ہے۔
مارچے کی علاقائی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
