صدر رجب طیب ایردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی حکومتی و مملکتی کونسل کے 22 ویں اجلاس کے حوالے سے بعض پیغامات شیئر کیے۔
صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیجز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہمیں ازبکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کے 22ویں سربراہی اجلاس میں اپنے دوستوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم خلوص دل سے یقین رکھتے ہیں کہ ہم اپنی مشترکہ کوششوں سے تنظیم کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت زیادہ بلند سطح تک لے جائینگے۔
ایردوان کی پوسٹ میں سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
دوسری جانب صدر ایردوان سمرقند میں اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت اور مختلف ملاقاتیں کرنے کے لیے متحدہ امریکہ کی ریاست نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
