صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت اور مختلف رابطوں کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں ۔
صدر ایردوان نےٹرکش ہاؤس جاتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کرنے والے ترک شہریوں کو سلام پیش کیا ، صدر ٹرکش ہاوس میں قیام کریں گے۔
ترک صدر اپنے دورہ امریکہ کے ایک حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے اور بعض سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔
