English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکہ الزبتھ کی شاہی وراثت شاہ چارلس کو منتقل کر دی گئیں

القمر

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد اُن کی شاہی وراثت نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہے۔

 ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک تھیں، زیورات ، محلات اور جائیدادیں شاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک ملکہ الزبتھ کو محلات، شاہی تاج کے زیورات اور جائیدادیں وراثت میں ملی تھیں، وہ کئی منفرد اور غیر متوقع چیزوں کی بھی مالک تھیں اور اب ان کی وفات کے بعد یہ تمام اشیا نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

انمول کوہ نورہ ہیرا جڑا شاہی تاج، بیش قیمت زیورات ، ہیرے جڑی تلواریں، ہار، دیدہ زیب، دلکش رنگوں سےمزین ہیٹ، مہنگے ترین ملبوسات، مختلف برانڈز کے لگژری ہینڈ بیگز، کوئن وکٹوریا کا شادی کا لباس، لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے راج ہنس، ساحل تک پائی جانے والی سب ڈولفنز، متعدد جزیرے، لاکھوں ایکڑ پرپھیلے پارکس، جنگلات اورمحلات، سب شاہ چارلس سوم کے ہوگئے۔

ملکہ کے تیس سے زائد کورگی نسل کےکتے ، شاہی اصطبل میں اعلیٰ نسل کے گھوڑے، سرکاری مصروفیات کے لیے ملکہ کی بگھیاں، بینٹلے، جیگوار اور لینڈ روور کی تیار کردہ لگژری گاڑیاں بھی بادشاہ چارلس کے حصے میں آگئیں۔

ملکہ کی ذاتی دولت کا تخمینہ 370 ملین پاؤنڈز لگایا گیا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ جائیداد، زیورات، ڈاک ٹکٹ اور آرٹ ورک سے حاصل ہوا، یہ سب اب ان کے بیٹے شاہ چارلس سوم کو ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے