شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید اور پنجہ شیر آپریشن کے حامل علاقوں میں پی کےکے کے سات دہشتگرد مارے گئے۔
ترک امور دفاع کے مطابق، پنجہ کلید اور پنجہ شیر آپریشنز کے حامل علاقوں میں پی کےکے کے سات دہشتگرد مارے گئے۔
دوسری جانب ترک خفیہ ایجنسی نے شمالی شام کے علاقے عین عیسی میں ڈرون آپریشن کے ذریعے پی کےکے کے دریائے فرات کے نگراں لیڈر مہہمت گربز کو ہلاک کر دیا۔
ترک ضلع حقاری کے قصبے یوکسیک اووا میں بھی دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے یوکسیک اووا مین تین دہشتگردوں میں سے دو کو ہلاک جبکہ دیگر کو گرفتار کر لیا پے۔
