صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ میں سر گرم ِ عمل شہری تنظیموں کے نمائندوں کو شرف ملاقات بخشا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک تشریف لیجانے والے ایردوان نے شہری تنظیموں کے نمائندوں سے ٹرکش ہاوس میں یہ ملاقات سر انجام دی۔
ترک صدر نے بعد ازاں لیبیا صدارتی کونسل کے چیئر مین محمد منفی کو شرف ملاقات بخشا، یہ ملاقاتیں بند کمرے میں ہوئیں۔
بعد ازاں ایردوان نے ترک-امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی (TASC) کے زیر ِ اہتمام راک فیلر پلازہ میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ جتنی زیادہ زبردستی انہضام کی مخالفت کرتے ہیں، اتنی ہی مضبوطی سے انضمام کی حمایت کرتے ہیں، صدر ایردوان نے کہا:” "ہماری ہم آہنگی اور انضمام کی مفاہمت کچھ یوں ہے ہمارے شہری اپنی ثقافت اور اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے، قیام کردہ معاشروں کی زندگی میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے ان کے ساتھ یکسانیت حاصل کریں ۔”
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری جنگ پر عزم طریقے سے جاری ہے، ہم ان کے تاریک سائے کو خطے سے قطعی طور پر ہٹا کر ہی دم لیں گے۔ ہم اپنے امریکی دوستوں سے پی کے کے۔ وائے پی جی اور فیتو کے خلاف جنگ میں اتحادی منشور کے عین مطابق کاروائیاں کرنے کی توقع کرتے ہیں، فیتو کے سرغنہ اور تنظیم کے کارندوں کو ترک عدلیہ کے حوالے کرنے کے لیے امریکی اداروں کے ساتھ ہماری کوششیں بڑی احتیاط اور مصمم ارادے سے جاری ہیں۔
