English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کی جانب سے یوگنڈا کے یتیم بچوں کی امداد

القمر

ترکیہ کی جانب سے یوگنڈا کے یتیم بچوں کی امداد…

کمپالا میں ترکیہ کے سفیر  فکرت  کریم  آلپ  نے یوگنڈا میں  ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) کے تعاون سے مکمل   کیے گئے یتیم خانے کا افتتاح کیا  ہے۔

سفیر آلپ نے یہاں اپنی تقریر میں کہا کہ یتیم خانے میں 200 بچے  بڑے محفوظ ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ   یتیم خانہ تیکا  کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کی جانب سے یوگینڈا میں  اٹھائے جانے والے اقدامات سے  اچھے اور برے وقتوں میں ترکیہ  کے  بھائی چارے کی عکاسی ہوتی ہے ۔

سفیرآلپ  نے  کہا کہ  یتیم خانے میں کلاس روم، کھیل کے میدان اور ایک مسجد  بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے