آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ صباح: "نیویارک میں ایردوان کے اہم پیغامات”
ترک-امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی میں ایک بیان میں، صدر رجب طیب ایردوان نے پیغام دیتے ہوئَ کہا ہے کہ "ہم اپنے امریکی دوستوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ PKK-YPG اور FETO کے خلاف ہماری لڑائی میں اس طرح تعاون کریں گے جو اتحاد کی روح کے عین مطابق ہوگا۔
***روزنامہ سٹار: "فرانسیسی چینل: صدر ایردوان کی بالادستی کا ثبوت”
صدر رجب طیب ایردوان جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، عالمی پریس میں چھائے ہوئے ہیں ۔ فرانسیسی LCI ٹیلی ویژن نے سربراہی اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ صدر ایردوان کی ملاقات اور ان سب کا ایردوان کی جانب متوجہ ہو کر سننا دراصل صدر ایردوان کو تمام رہنماوں پر برتری کو ثابت کرتا ہے۔
***روزنامہ حریت 8 دنوں میں پھولوں کی 1.3 ملین شاخیں ملکہ کے جنازے کی تقریب میں پہنچائی گئیں "
انگلینڈ میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد، 8 دنوں میں کارنیشن کی 1 ملین 310 ہزار شاخیں ترکی کے پھولوں کی پیداوار کے سب سے اہم علاقوں انطالیہ اور اسپارتا سے برآمد کی گئیں، جنہیں انگلینڈ میں منعقد ہونے والی سوگ اور آخری رسومات میں استعمال کیا جائے گا۔
***روزنامہ خبر ترک : "قزل ایلما کا پہلا انجن انٹیگریشن ٹیسٹ "
بائیکار کی جانب سے تیار کردہ قزل ایلما پہلا بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے کے انجن کے انضمام کا پہلا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ۔بائیکار – قزل ایلما کی پہلی پرواز 2023 میں کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "ترکی کے پہلے فیروبور پلانٹ کی سنگ بنیاد "
ترکی کے پہلے فیروبر پلانٹ کی بنیاد بالیک ایسر میں رکھ دی گئی ہے ۔وزیر توانائی اور قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے اس تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بور کی سالانہ پیداواری صلاحیت 800 ٹن ہوگی اور 100 افراد کو روزگار ملے گا، اور 2023 کے آخر میں پیداورا کا آغاز کردیا جائے گا۔
