English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی کے شہر کوبلنز دہشت گرد تنظیم PKK کے رکن پر مقدمہ

القمر

جرمنی کے شہر کوبلنز میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے رکن Özgür A. کے خلاف تنظیم میں رکنیت اورمنتظم  ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کارلسروہے شہر میں فیڈرل چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوبلنز میں زیرِ تفتیش شخص کے خلاف علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کا رکن ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ Özgür A مئی 2018 سے PKK  کا رکن ہے ، اور یہ کہ مشتبہ شخص ہیمبرگ، برلن، سارلینڈ، رائن لینڈ-Palatinate میں مختلف اوقات میں نام نہاد منتظم کے طور پر بھی فرائض ادا کرتا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے بنیادی طور پر تنظیم کے لیے "عطیہ کی رقم” جمع کرنے کی پیروی کی اور  عطیات وصول کیے ۔

اطلاع  کے مطابق  Özgür A، جو تنظیم کے رابطہ کاری، اہلکاروں اور علیحدگی پسند تنظیم میں پروپیگنڈہ کے کاموں کا ذمہ دار تھا، 29 اپریل کو بریمن میں  حراست میں لے لیا گیا  اور اس پر مقدمے  کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے