لاہور: لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائ کرتے ہوئے 6 سالہ لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانیوالے ملزم کوگرفتار کر لیاہے۔
ترجمان پولیس کےمطابق ملزم گلی میں کھیلتی ہوئی بچی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر ساتھ لے جارہا تھا،بچی کے گم ہونے پر لواحقین نے 15 پر اطلاع دی جس پرڈولفن اسکواڈ نے فوری ایکشن، کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کے ڈولفن ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، بروقت ریسپانس،حاضر دماغی سے بچی محفوظ رہی۔
ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق بازیاب کروائی گئی لڑکی کی شناخت زنیرہ کے نام سے ہوئی ،بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے،
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان ریکارڈ یافتہ ہےاور اس کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں ۔
