English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اراکین پارلیمنٹ پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

القمر

 اسلام آباد: نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے جاسکیں گے۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا، جس کے تحت انہیں بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے