English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائجر، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 159 جانیں ضائع

القمر

نائجر میں ماہ جولائی سے ابتک جاری  بارشوں کی بنا پر پیدا ہونے والے سیلاب سے 159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نائجر نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں جولائی سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار  افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 159 ہوگئی۔

نائجر میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر  سیلاب آتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق نائجر میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے 77 افراد  ہلاک اور اڑھائی لاکھ کے قریب  متاثر ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے