English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولوکی نیویارک میں مصروفیات

القمر

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے اپنے جرمن، ہسپانوی اور ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سکریٹری جنرل اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے Miguel Moratinos سے نیویارک، میں ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں  ٹرکش ہاوس  جس کا افتتاح گزشتہ سال کیا گیا تھا  میں سفارتی ٹریفک اپنے زوروں پر ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ وزیر خارجہ  میولود چاوش   اولو  نے کہا ہے کہ ہم نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات، سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور او آئی سی کے اصلاحاتی عمل پر تبادلہ خیال کیاہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک اور ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چاوش اولو نے بعد میں ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بوینو اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے موراتینوس کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی۔

چاووش اولو نے اپنے ہسپانوی ہم منصب بیوینو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔

وزیر چاووش اولو نے اس سے قبل امریکہ   کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن، مونٹی نیگرو  کے وزیر خارجہ رینکو کریوکاپک اور بلغاریہ کے وزیر خارجہ نکولے ملکوف سے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے