وزیر صحت فخر الدین قوجہ جو ترکیہ آذربائیجان ہیلتھ بزنس فورم میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہیں نے شہدا کی یادگار کی زیارت کی۔
قوجہ نے فہری حیابان میں مرحوم صدر حیدر علیوف کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
قوجہ نے شہداء کی یادگار جہاں 20 جنوری کے شہدا دفن ہیں پر ابدی آتشی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آذربائیجان کے وزیر صحت تیمور موسیوف اور باکو میں ترکی کے سفیر جاہت باعجی کے ہمراہ، قوجہ بعد میں باکو ترک شہداء کے قبرستان گئے اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیرصحت قوجہ ، جو اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں ترکیہ-آذربائیجان ہیلتھ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، اپنے ہم منصب موسیوف سے اور صحت کے شعبے کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
قوجہ کل قارا باغ کے علامتی شہر شوشا کا دورہ کریں گے۔
