English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ویمنز ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں نیزہ بازی میں تیسری پوزیشن

القمر

پاکستانی ویمنز نیزہ بازی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار نیزہ بازی کے انٹرنیشنل ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم نے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

چیمپئن شپ میں میزبان اردن کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، روس، سوڈان، کویت، عمان، جنوبی افریقا اور ناروے سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ اس ایونٹ میں کھلاڑی تلوار سے زمین میں لگے کلہ اٹھاتے ہیں اور پھر اس ہی رفتار سے کچھ فاصلے پر لگے لیموں کو بھی تلور سے کاٹنا پڑتا ہے۔

منبع: جیو نیوز

The post پاکستانی ویمنز ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں نیزہ بازی میں تیسری پوزیشن appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے