English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار پر امریکہ کا شکریہ

القمر

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

جین پیئر نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس تبادلے سے دو امریکی شہریوں کو بھی آزادی نصیب ہوئی ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ رہائی پانے والے امریکیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کے منتظر ہیں، جین پیئر نے کہا، "ہم روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کرنے پر سعودی عرب اور ترک حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

امریکی محکمہ خارجہ کےیوکرین کا سفر نہ کرنے کے انتباہ  کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جین پیئر نے کہا، "جنگ کرنے  کے لیے یوکرین جانا درست نہیں ہے اور ان لوگوں کو سنگین  خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور  امریکہ آپ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے