ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ سے پاکستانی سیلاب زدگان کو امداد کا سلسلہ جاری

پاکستان میں 14 جون سے ابتک   موثر ہونے والی مون سون بارشوں  سے پیدا ہونے والی  تباہ کاریوں میں اموات کی تعداد 1606 ہو گئی۔

پاکستان قومی آفات  انتظامیہ ایجنسی   کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے  579 بچوں اور 325 خواتین سمیت  1606 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب  ترکیہ   سے پاکستان کے سیلاب زدگان کو امداد کی ترسیل جاری ہے۔

ترکہ ادارہ برائے آفات و ہنگامی صورتحال آفاد نے بیت الاسلام  رفاح فاونڈیشن  کے تعاون سے صوبہ سندھ  کے علاقے دادو میں   سیلاب  میں خوراک کے 500 ڈبے   تقسیم کیے۔

حکام نے بتایا کہ مختلف شہروں میں خیمے لگائے جا رہے ہیں اور امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں