ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے صوبہ زمفارا کے ضلع روان جیما میں نماز جمعہ کے لیے جمع ہونے والوں پر فائرنگ کی۔

حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

زمفارا پولیس کے ترجمان محمد شیہو نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

یہ صوبہ 5 سال سے جانور پالنے والے فلانی اور کھیتی باڑی میں مصروف کچھ قبائل کے درمیان پرتشدد تنازعات کا منظر پیش کرتا رہا ہے۔

ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے پکڑے گئے مسلح گروہ کے ارکان کو سزائے موت دی جائے گی۔

نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس سے قبل سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ریاست میں کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

زمفارا ریاست کے گورنر بیلو ماتوالے نے 26 جون کو مسلح گروہوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے رہائشیوں کو انفرادی طور پر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نائجیریا کی فوج اور پولیس نے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں