English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خزانہ نورالدین نباتی کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

القمر

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر  خزانہ نورالدین نباتی سے ملاقات کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جدہ کے السلام محل میں ولی عہد شہزادہ سلمان اور وزیر نباتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران جس کی وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان  نے اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کیا  جس کے بعد دونوں  ممالک کے درمیان  گرمجوشی سے تعلقات دوبارہ قائم ہوئے ہیں اور اس کے بعد  ولی عہد شہزادہ سلمان جون میں ترکیہ  کا دورہ کیا تھا ۔

صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کا مقصد باہمی تجارت کو فروغ دینا اور متنوع بنانا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو آسان بنانا اور مشکلات پر قابو پانا، سرکاری اور نجی شعبوں میں رابطے کو بڑھانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور انہیں مختلف شعبوں میں ٹھوس شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے کہا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے