آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ ینی شفق : "ایردوان : بہت سے رہنما اب شرح سود میں کمی کے فوائد کے بارے میں بات کر رہے ہیں”
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اپنی تقریر میں کہا، "ترک معیشت کے ماڈل کا ہدف سرمایہ کاری، روزگار اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے اپنے ملک کو ترقی دینا ہے۔ ہمارے ملک کے نافذ کردہ معاشی ماڈل پر سخت تنقید کرنے والوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے رہنما اب شرح سود میں کمی کے فوائد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
***روزنامہ اسٹار: "تاتار: ترکیہ کے مشکور ہیں "
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے تاریخی جدوجہد میں جمہوریہ ترکیہ کے حکام کی طرف سے دی گئی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
***روزنامہ حریت "ایجیئن میں یونان کی طرف سے زبردست اشتعال انگیزی”
یونان نے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے بکتر بند گاڑیوں کو بحیرہ ایجیئن میں غیر فوجی حیثیت والے جزائر روانہ کردیا ہے۔ ترک مسلح افواج کے ڈرانز نے ان گارِوں کے بارے میں ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔
***روزنامہ صباح "قومی الیکٹرک ٹرین روانہ”
ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ اس سال قومی الیکٹرک ٹرین سے مسافروں کی نقل و حمل شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین مختلف علاقوں کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھے گی اور اس کی رفتار کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 225 کلومیٹر کردیا جائے گا۔
***روزنامہ خبر ترک : "ترکی آنے والوں سیاحوں کی آمد میں بے حد اضافہ "
ترکی کے سیاحتی علاقوں میں دلچسپی لینے والے غیر ملکی سیاحوں کی ترکیہ آمد ہوائی اڈے کے مسافروں کی تعداد سے بھی ظاہر ہوتی ہے، استنبول ہوائی اڈے سے 8 ماہ کی مدت میں تقریباً 41 ملین مسافروں، انطالیہ ہوائی اڈے سے 21 ملین، ازمیر عدنان میندریس ہوائی اڈے سے 6.5 ملین اور موعلا دالامان ہوائی اڈے سے 3 ملین مسافروں نے سفر کیا۔
