چین نے کہا ہے کہ ہم ، برکس گروپ BRICS میں الجزائر کی رکنیت کے امکان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
چین کے الجزائر سفارت خانے نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی مذاکرات میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے الجزائر کے وزیر خارجہ رامتان لامامرا کے ساتھ ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں وانگ نے کہا ہے کہ چین، الجزائر کی برکس میں شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ چین، الجزائر کی عرب لیگ ٹرم چئیرمین شپ کی اور الجزائر میں متوقع عرب لیگ سربراہی اجلاس کی بھی حمایت کرتا ہے”۔
وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ "ہمارا ملک امن اور گلوبل ترقی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار کے لئے الجزائر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے”۔
واضح رہے کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون نے ماہِ جولائی میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ایک اقتصادی و سیاسی طاقت کے حوالے سے برکس گروپ الجزائر کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ بحیثیت غیر وابستگی اصول کے قائد کے، الجزائر کی اس گروپ میں شرکت ملک کو دو قطبوں کی کھینچا تانی سے دُور کر دے گی "۔
تیبون نے مزید کہا تھا کہ "الجزائر، برکس میں شرکت کے لئے ، اپنی قومی آمدنی میں بھی اضافہ کر رہا ہے”۔
یاد رہے کہ برکس گروپ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ گروپ کے ممالک، عالمی آبادی کے 40 فیصد کا اور عالمی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے ایک چوتھائی کا احاطہ کرتے ہیں۔
