ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری کےتعاون،ریاستی اداروں کی کوششوں سےپاکستان جلد مشکلات سےنکل آئِگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عالمی برادری کے تعاون اور ریاستی اداروں کی کوششوں سے پاکستان جلد ہی مشکلات سے نکل آئے گا۔

ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دوسرے عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے ان رہنماوں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود سے اپنی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کا بھی تذکرہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عالمی قیادت کو موسمیاتی تبدیلی اور اس سے ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے خوراک کی فراہمی کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام سے امداد لینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ نیشنل فلڈ رسپانز کو آرڈی نیشن سینٹر نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں