سیارہ مشتری 59 سالوں بعد میں آج شب کرہ ارض کے قریب ترین سے گزرے گا۔
نظام شمسی کا گیسوں سے بھرا مشتری آج زمین کے قریب ترین آئے گا اور جو لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں انہیں دوربین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مزید یہ کہ مشتری مخالف سمت میں ہو گا، یعنی جیسے ہی سورج مغرب میں غروب ہو گا اسی وقت یہ مشرق میں آسمان میں طلوع ہو گا۔ اس سے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ خاص طور پر شام کے وقت نظر آئے گا۔
وہ لوگ جو ایک روشن اور نسبتاً قریب مشتری کو دیکھنے کا اشتیاق رکھتے ہیں وہ آج غروب آفتاب کے وقت اپنے مشرق کی جانب آسمانوں پرنگاہیں دوڑائیں۔
