English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمن چانسلر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

القمر

جرمن چانسلر اولاف شُولز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جرمن خبر رساں ایجنسی ‘ڈی پی اے’ کےمطابق حکومتی ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا ہے کہ چانسلر شُولز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور انہیں، وزارت اعظمیٰ کی عمارت میں، قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

ہیبسٹریٹ  کے مطابق شُولز   میں نزلے زکام کی معمولی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رواں ہفتے میں متوقع رائے عامہ کے لئے کھُلے مذاکرات  منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ تاہم شُولز ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اجلاس  اور دیگر سرکاری اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ شُولز نے 24 تا 25 ستمبر کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کیا تھا۔

دوسری طرف جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فاسر نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کووِڈ۔19 میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا اور موسم خزاں میں ہر ایک سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے