ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے یومِ قومی زبان کے موقع پر کہا ہے کہ "اللہ اس دن کو ترکی زبان کو زندہ رکھنے اور پوری تازگی و خوبی کے ساتھ آئندہ نسلوں میں منتقل کرنے کا وسیلہ بنائے”۔
صدر ایردوان نے یومِ قومی زبان کے موقع ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ "میری تمنّا ہے کہ یہ دن، ترکی زبان کو زندہ رکھنے اور پوری تازگی و صحت کے ساتھ آئندہ نسلوں میں منتقلی کا وسیلہ بنے۔ میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سےسلام پیش کرتا ہوں”۔
