English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت پر مظاہرے جاری، 75 ہلاکتیں

القمر

تہران: ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10 روز سے احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے 17 صحافیوں سمیت 1200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں می انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

ایران کی حکومت نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ کوریج کے الزام پربرطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پولیس کی زیرحراست220 مہسا امینی 16 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں۔ مہسا امینی کو تہران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتارکیا گیا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت پر مظاہرے جاری، 75 ہلاکتیں appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے