English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ اس سے قبل وہ زبانی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے تھے۔

وزیراعظم کے نام اپنے استعفے میں مفتاح اسماعیل نے تحریر کیا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے۔ آج میں بطور وزیر خزانہ و وزیر ریونیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز برطانیہ سے وطن واپس آ چکے ہیں اور چند روز میں وہ ملک کے وزیر خزانہ بن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے