ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو اور یورپی یونین یوکیرین کے معاملے میں ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کی تیاری میں

نیٹو اور یورپی یونین ایک نیا مشترکہ بیان جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں سیکورٹی تعاون پر زور دیا جائے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن  کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے یوکرین پر روس کے حملوں کے پیش نظر  اس ملک کی حمایت میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ "نیٹو-یورپی تعاون سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہماری شراکت داری کو آگے  بڑھانے والے  ایک نئے مشترکہ بیان پر اتفاق کیا جائے  ۔”

نیٹو اور یورپی یونین نے 2016 اور 2018 میں بھی  مشترکہ بیانات جاری کرتے ہوئے  باہمی  تعاون کی اہمیت پر زور دیا  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں