امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات سے قبل ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ ملک پاکستان کو ضروری انسانی امداد فراہم کی ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے مقابل پاکستان کی پائیداری میں اضافے پر بھی غور کیا جانا ضروری ہے۔
وزیر خارجہ زرداری نے بھی کہا ہے کہ "پاکستان نہایت تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم، موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں، آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے شدت سے منتظر ہیں۔ یہ ایک گلوبل مسئلہ ہے اور اس کا گلوبل حل ضروری ہے۔
زردا ری نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے ماحولیاتی فرنٹ پر قائدانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے لہٰذا اس پہلو پر ہم مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں”۔
مذاکرات کے بعد امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے ساتھ ساتھ عالمی غذائی تحفظ، عالمی استحکام اور افغانستان جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
بیان میں ملک میں سیلاب کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو 56،5 ملین ڈالر انسانی امداد کی فراہمی کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ملک کو 10 ملین ڈالر کی اضافی غذائی امداد بھی فراہم کرے گی۔
