سنگاپور ائیر لائنز کے طیارے میں ایک مسافر نے اپنے سامان میں بم کا دعوی کر کے طیارے کی کیبن عملے پر حملہ کر دیا۔
بم کے دعوے کے بعد 2 جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کی ہمراہی کی۔
چینل نیوز ایشیاء کے مطابق سکیورٹی فورسز کو، مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 40 منٹ پر امریکہ کے شہر سان فرانسسکو سے سنگاپور کے لئے ٹیک آف کرنے والی SQ33 نمبر پرواز میں بم کی خبر موصول ہوئی۔
سکیورٹی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیگ میں بم کے دعوے کے ساتھ کیبن عملے پر حملہ کرنے والے 37 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کو جعلی دہشت گردی اقدام کے الزام اور منشیات استعمال کرنے کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مذکورہ طیارے نے سنگاپور ائیر فورس کے ایف۔16 سی ڈی طیاروں کی ہمراہی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 50 منٹ پر چنگ ائیر پورٹ پر محفوظ لینڈنگ کر لی ہے۔
