ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو شہباز شریف نے لیک کی، مطالبہ کرتا ہوں کہ سائفر کو پبلک کیا جائے: عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک کی، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سائفر کو پبلک کیا جائے۔

معیشت، خارجہ پالیسی، انسانی حقوق اور سیاحت کے موضوع پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کو دھمکایا جاتا ہے، مجھے ایک تقریب میں مدعو کرنے والا ابھی میرے گھر سے نکلا ہی تھا تو اسے دھمکی کی کال آ گئی۔ میں آپ کو کہتا ہوں کہ اگر کوئی نامعلوم نمبروں سے ٹیلیفون کرکے آپ کو دھمکائے تو اسے جواب دینا کہ میرے ٹیکسوں پر پلنے والے تم ہو کون جو مجھے دھمکیاں دیتے ہو۔ کوئی کال پر ڈراتا دھمکاتا ہے تو اسے آگے سے دھمکائیں کیونکہ ملک کا آئین ہر شہری کو تحفظ دیتا ہے، قوم اپنے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں سازش کے ذریعے حکومت سے نکالا گیا تو ہماری ایجنسیوں نے ہمیں دشمن سمجھنا شروع کر دیا۔ دنیا میں پاکستان کی کوئی عزت نہیں کرتا، جیسے شہبازشریف بوٹ پالش کررہا ہے ایسے عزت نہیں ملے گی۔ ایک مفرور اشتہاری ملک واپس آیا لیکن ہمارے محافظ بالکل خاموش ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا سربراہ ایک گھٹیا شخص ہے جو لندن میں بیٹھے بھگوڑے سے ہدایات لے رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں