English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک نے ترکی کو موسمیاتی اور قدرتی خطرات سے بچنے کے لیے 512.2 ملین ڈالرکے قرض کی منظوری

القمر

عالمی بینک نے ترکی کو موسمیاتی اور قدرتی خطرات سے بچنے والے مکانات اور بنیادی ڈھانچے تک رسائی بڑھانے کے لیے 512.2 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے  دی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی اور آفات سے بچنے والے شہروں کے منصوبے کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی ت ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ترکی کو 512.2 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ  دینے  کے لیے  موسمیاتی اور قدرتی خطرات سے بچنے والے مکانات اور انفراسٹرکچر تک رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ انفراسٹرکچر سے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے اور 32 ہزار افراد پرخطر رہائشی عمارتوں کی تعمیر نو یا ان کو تقویت دینے کے لیے فراہم کیے گئے قرضوں سے مستفید ہوں گے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آب و ہوا کے اثرات سے مزاحم رہائش گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بنانا ترکی کے لیے ضروری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی پائیداری سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اپنی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے، اور ترکیہ میں عمارت (رئیل اسٹیٹ) کا شعبہ  ملک  میں  گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا تقریباً 12 فیصد پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے