English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی شہر ریستوران  میں  لگنے والی آگ  سے ابتدائی  معلومات کے مطابق  17 افراد ہلاک

القمر

چینی شہر  چانگ چونگ  کے ایک ریستوران  میں  لگنے والی آگ  سے ابتدائی  معلومات کے مطابق  17 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

چین کے صوبہ جیلن کے شمال مشرقی حصے میں واقع چانگچون شہر کے صنعتی زون میں واقع ایک ریستوران میں رات 12:40 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بجھانے والا عملہ  اور ہیلتھ ٹیمیں جائے وقوعہ کو پہنچ گئیں اور   آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے سخت محنت کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے منیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے