ایان سمندری طوفان نے جزیرہ ملک کیوبا بھر کو تاریکی میں ڈبو دیا۔
وزارت ِ توانائی و معدنیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تقریباً 11 ملین آبادی کے حامل جزیرے کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے اور اس کی مرحلہ وار بحالی کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔
کیٹیگری 3 کا حامل سمندری طوفان ایان نے منگل کی صبح مغربی کیوبا سے گزرتے ہوئے خطے کو نقصان پہنچایا اور بہت سے لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا۔
اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم حکام سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
