ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیم یافتہ اورمحنتی اساتذہ کی خدمات حاصل کرنا انتہائی اہم ہے: صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے یونیورسٹیوں سے کہاہے کہ وہ معیاری اورہنرمندافرادی قوت کی تیاری کے لئے تحقیق اورترقی کی سرگرمیوں پرتوجہ دیں جوملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کو تیزکرنے کاباعث ہوںگی۔

انہوں نے یہ بات آج بدھ کے روز  ایوان صدرمیں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صدرنے کہاکہ تعلیم یافتہ اورمحنتی اساتذہ کی خدمات حاصل کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ طلباء کو تازہ معلومات حاصل ہوں اوران کی فہم ودانش بہتر ہو۔صدرنے زوردیاکہ یونیورسٹیاں طلباء کی تعداد میں اضافے کے لئے غیرروایتی اور تحقیقی تکنیک کے علاوہ تدریس کے آن لائن طریقے اختیارکریں۔نمل کے ریکٹرمحمدجعفرنے صدرکویونیورسٹی کی طرف سے متعارف کرائے گئے مختلف اقدامات اورتعلیمی پروگراموں سے آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں