ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم یونان کے مقابل ضروری اقدامات کریں گے۔
میولود چاوش اولو نے ضلع دینیز لی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یونان کی تحریکی کاروائیوں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” یونان جزائر کو مسلح کر رہا ہے تو یقیناً ہم بھی اس کے مقابل ضروری اقدامات کریں گے”۔
واضح رہے کہ یونان کی طرف سے، بحیرہ ایجئین کے غیر عسکری حیثیت کے حامل، جزائر میں بکتر بند گاڑیاں بھیجے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناو میں اضافہ ہو گیا ہے۔
