ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام کے شمال میں عفرین۔عزیز شاہراہ پر آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے دہشت گردوں اوزان تُنچ، مہمت قائے قر اور فرہاد ایدے مین کو گرفتار کر لیا ہے۔
موصول معلومات کے مطابق MIT کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کے 3 دہشت گردوں کے دہشت گردی پلان کی خبر ملی۔
دہشت گرد، شام کے دہشت گردی سے پاک کئے گئے علاقوں کے راستے سے ہو کر ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کے زیرِ مقصد ، تل رفات۔ عزیز۔ عفرین۔کیلیس سے ہوتے ہوئے آمانوس لر منتقل ہونے کا پروگرام بنا رہے تھے۔
جیسے ہی، عدنان پیرو کوڈ نیم کے ساتھ فرہاد ایدے مین، بختیار کوڈ نیم کے ساتھ اوزان تُنچ اور چیم ریہا کوڈ نیم کے ساتھ مہمت قائےقر تل رفات سے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں پہنچےMIT کی ٹیموں نے عفرین۔ عزیز شاہراہ پر تینوں دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔
دہشتگردوں میں سے مہمت قائے قر 2012 میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK میں شامل ہوا ۔ ایران میں تخریبی کاروائیاں کرتا رہا اور آمانوس فیلڈ انتظامیہ میں نام نہاد’ دور ت یول’ کا ذمہ دار بنا دیا گیا۔
فرہاد ایدے مین 2010 میں تنظیم کا حصہ بنا۔ شاخِ زیتون آپریشن سے قبل آمانوس لر میں نام نہاد کورئیر اور رپورٹر کا کردار ادا کرتا رہا۔
دہشت گرد اوزجان تُنچ 2014 میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کا حصہ بنا ۔ قاتلانہ حملوں کی تربیت حاصل کی اور تنظیم کے سرغنہ فیہمان حسین کا باڈی گارڈ بنا رہا۔
