English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ، یوکرین اور روس کی کھاد کو تمام ضرورتمند  ممالک تک پہنچانے کی کوششیں صرف کررہا ہے: چاوش اولو

القمر

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ یوکرین اور روس سے کھاد تمام ضرورتمند  ممالک کو بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دینیزلی میں این جی او (غیر سرکاری تنظیموں) کے اجلاسوں میں اپنی تقریر میں، میولود چاوش اولو  نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا میں ایک متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ میں خوراک کے بحران میں ترکیہ کے کردار کی اہمیت کو  دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اناج کا معاہدہ دونوں فریقوں کے ساتھ ہمارے متوازن تعلقات اور اچھے تعلقات کا نتیجہ ہے۔ بدقسمتی سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اتنی مضبوط نہیں ہیں کہ  وہ تنہا اس قسم کے نتائج حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے حال ہی میں یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پوری دنیا کو درکار کھاد، یوکراینی  اور روسی دونوں کھادیں، بین الاقوامی منڈیوں میں  تمام ضرورت مند   ممالک تک پہنچائی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی نظام میں صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ ایک ایسے ملک کا رواپ اختیار کرگیا ہے  جس پر تمام ممالک بھروسہ کرتے ہیں   اور ترکیہ بھی تمام مسائل کو  حل کرنے کے لیے اپنی تمام کوششوں بروئے کار  لا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے