English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکیرین کے 4 علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق پر یورپی یونین کی شدید رد عمل

القمر

یورپی یونین ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ روس کا مشرقی یوکرین  کے علاقوں سے  الحاق غیر قانونی ہے اور وہ اس الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

یورپی یونین کے ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل یورپی کونسل نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے یوکرین کے دونیٹسک، لوہانسک،خیرسون اور زاپوریا کے علاقوں کو روس سے ملانے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے فوراً بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کو کمزور   اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم غیر قانونی ریفرنڈم کے غلط اور غیر قانونی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی تسلیم کریں گے، جسے روس نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مزید خلاف ورزیوں کا بہانہ بنایا۔ ہم اس غیر قانونی الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ قراردادیں کالعدم ہیں، جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔” کریمیا ،خیرسون، زاپوریا، دونیٹسک اور لوہانسک کا تعلق یوکرین سے ہے۔ ہم تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی الحاق کو یکسر مسترد کریں۔”

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے