English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرینی فوج نے روس کے زیر قبضہ شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا

القمر

یوکرین کی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل ہوگئی ہے۔ 

 روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوجی لیمان شہر سے نکل گئے ہیں، روسی فوجیوں نے گھیراؤ سے بچنے کے لیے لیمان چھوڑا۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ گھنٹوں قبل یوکرینی فوج نے روس کے زیر قبضہ لیمان شہر کا محاصرہ کیا تھا۔

دوسری طرف یوکرین نے کوپیانسک قصبے میں شہریوں کے قافلے پر روسی فوج کے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق شہریوں کے قافلے پر روسی فوج کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گاڑیوں میں سوار شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

یوکرینی صدر ولودیمر زیلنسکی کاکہنا ہے کہ ہمارا پرچم  روس کے زیر قبضہ علاقوں پر دوبارہ لہرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے