شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف جاری آپریشن مین ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔
ترک وزارت دفاع کےمطابق، گزشتہ روز پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کےنتیجے میں ایک ترک فوجی شدید زخمی ہوگیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
وزارت کا مزید کہنا ہےکہ شمالی عراق میں 140 کلومیٹر اندر واقع اسوس کے علاقے میں ہوئے آپریشن کے دوران پی کےکے کے 23 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب ،پی کےکے کے خلاف ترک ضلع شرناق میں جاری ایرین محاصرہ آپریشن کے دوران بھی دو دہشتگرد مارے گئے۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے بتایا کہ ایرین محاصرہ آپریشنز کے دوران اب تک 98 دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ہے،490غار اور پناہ گاہیں تباہ کی گئی ہیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور منشیات کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ضلع شرناق مین ایرین محاصرہ سرمائی آپریش شروع کیا گیا تھا جس میں حفاظتی اداروں کے سولہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
